والدہ کی تدفین، مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے صاحبزادے لندن سے کراچی پہنچ گئے

Published On 26 December,2025 07:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) والدہ کی تدفین کیلئے مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں صاحبزادے لندن سے کراچی پہنچ گئے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا جسد خاکی 27 دسمبر کو صبح ساڑھے 4 بجے کراچی پہنچے ہوگا، مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ ہفتے کے روز بعد از نماز ظہر رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا ہوگی۔

مرحومہ شمائلہ عمران کو سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، پاکستان پہنچنے کے بعد مرحومہ کے دونوں بیٹے نانی کے گھر چلے گئے، شمائلہ عمران کا جسدِ خاکی آج پاکستان آنا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوگئی۔