کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

Published On 27 December,2025 07:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موسم سرماکی پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر کو شہر قائد میں بادل برسیں گے، منگل سے بدھ کے درمیان شہر میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، مغربی ہواؤں کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

28دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، 29دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے۔