پشاور:(دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے اخیتار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے لندن میں مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں کیا بیانیہ بنایا، ان حالات میں ڈائیلاگ ہوتے نظر نہیں آتے۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا، حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی مجبوری ہے، تحریک انصاف نے چیزیں خراب کر دیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے موقع پر ہم نے یہ طے کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے اور پنجاب کی روایتی مہمان داری کی جائے گی لیکن انہوں نے موقع ہی نہیں دیا، انہوں نے آزادی اظہار کے نام پر وزیراعلی پنجاب کو گالیاں دیں۔
اختیارولی خان نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات نہ ہوتی توان کی خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہوتی، مریم نوازکوپشاورمیں جلسےکی دعوت دوں گا ایسا جلسہ کرکے دکھاؤں گا اِن کوپتا چل جائے گا۔
اُن کا ایک اور سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ بدمعاشوں کوجب اسمبلی لیکرجائیں گےتو اِن کو روکا جائے گا، آزادی اظہاررائے کے نام پر نازیبا زبان استعمال کی گئی، اگریہ گالی نہ دیتے تو ایسا ماحول نہ ہوتا۔



