پشاور: امن و امان سے متعلق خصوصی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published On 30 December,2025 08:49 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قائم خصوصی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس دوپہر 12 بجے خیبرپختونخوا اسمبلی میں منعقد ہوگا، اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، اپوزیشن لیڈر سمیت حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے 39 اراکین پر مشتمل خصوصی سکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو موجودہ حالات کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔