پاکستان کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر دکھ کا اظہار

Published On 30 December,2025 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں، وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔