لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق طویل انتظار کے بعد بارشیں برسانے والا نظام ملک میں داخل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق آج سے 2 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ پنجاب کے متعدد شہر بھی مستفید ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو لاہور میں اچھی بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جنوری میں بھی دو سے تین سسٹمز کی آمد متوقع ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں چمن کے علاقے گلدارباغیچہ میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی ریلہ آبادی میں داخل ہوگیا۔
سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مکانات تباہ جبکہ کئی مکانات کو جزوی طور پرنقصان پہنچا، متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پرامدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔



