کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں خواتین اور بچے سمیت متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ سبزل روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، دوسری جانب مسلم اتحاد کالونی میں بھی گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ پیش آیا جس میں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو بھی برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔



