شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ کر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کے لئے نافذ کی گئی ہے۔



