سہیل آفریدی کا لہجہ نرم ہونے لگا، صورتحال میں بہتری کیلئے مذاکرات کے خواہشمند

Published On 03 January,2026 01:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا لہجہ نرم ہونے لگا، سیاسی صورتحال میں بہتری کیلئے بات چیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہتے ہیں دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کا استعمال ردعمل تھا، اس پر معذرت کرلی، پشاور کو ترقی دیں گے لیکن لاہور جیسی نہیں، لاہور میں جلسے جلوس پر پابندی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں وفاق کے ذمے بجلی کے خالص منافع کے مسئلے کا حل کیسے نکالا جائے؟ ممکن ہے پیسکو کو ہی صوبائی حکومت کے زیرانتظام لانے کیلئے کوئی قدم اٹھالیں، کابینہ میں توسیع جلد ہوگی۔