اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کے مطابق اسی نوعیت کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے 12 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، جج کی عدم موجودگی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور آئندہ تاریخیں دے دی گئیں۔



