قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 16 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا، ایجنڈے میں اسلام آباد میں غیر قانونی فرنیچر نمائشوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔

ایوان میں اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل اور پاکستان نیمز آف ایمبلینس ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینابس پریوینشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل پر بھی بحث شامل ہے۔

نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس میں مزید 20 روزہ توسیع کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے چیئرمین پلین بلوچ کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے ریلویز ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کا حصہ ہو گا۔