پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ نہیں مانتا جان بوجھ کر لوگوں کو ریسکیو نہیں کیا گیا،،تاجروں کے الزامات درست نہیں۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ پرانی عمارت ضرور مگر مخدوش نہیں تھی، کراچی میں 80 سے 90 فیصد پرانی عمارتیں ہیں، 95 فیصد پرانی عمارتوں میں فائر ایگزٹ کا نظام نہیں ہے، شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لوگ پلازے کے اندر موجود ہیں، آگ بجھانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، شہریوں سے گزارش ہے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔