سوشل میڈیا کی ایک غلط پوسٹ جیل لے جا سکتی ہے، این سی سی آئی اے

سوشل میڈیا کی ایک غلط پوسٹ جیل لے جا سکتی ہے، این سی سی آئی اے

این سی سی آئی اے  نے عوامی آگاہی کیلئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں کیونکہ بغیر تحقیق مواد پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین قانونی جرم ہے۔