پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم، حکومت اور عوامِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔