پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر AVLC تھانے کے قریب ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے، واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔