پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا پر گندگی پھیلا رہی ہے: مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا  پر گندگی پھیلا رہی ہے: مریم اورنگزیب

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کردارکشی کرنے والے بدبودار عناصر پی ٹی آئی کے گھس بیٹھیے ہیں، نیشنل میڈیا پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر چلنے والے گھس بیٹھیوں کو میڈیا سے نکال کر باہر پھینکے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بدبودار ذہنیت سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر گندگی پھیلا رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،گھٹیا ، زہریلی اور بدبودار ذہنیت کے بیج بانی پی ٹی آئی کے دور میں بوئے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گندے ذہن میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک گھٹیا ایجنڈے کے تحت استعمال کررہے ہیں، یہ ’مرد ربوٹ نہیں ہوتے‘، ’خواتین کپڑے کم پہنتی ہیں‘ والی بانی پی ٹی آئی کی گھٹیا سوچ کا تسلسل نظر آ رہا ہے

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے خلاف کردار کشی کی مہم کی قومی میڈیا کو مذمت کرنی چاہیے، اُن کے خلاف گھٹیا مہم اور کردار کشی پر خاموشی خود قومی میڈیا کی ساکھ پر داغ ہے،ایسی غلیظ کردار کشی مہم پر قانونی کارروائی کی جائے تواظہار رائے کی آزادی پر قدغن کا شور مچا دیا جاتا ہے۔