لاڑکانہ: موٹرسائیکل بجلی کے پول سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ: موٹرسائیکل بجلی کے پول سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے رسول آباد میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی، ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا جائے گا۔