2 ہفتوں میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1800 سے متجاوز

2 ہفتوں میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1800 سے متجاوز

ملک بھر سے مشرقِ وسطحیٰ کی آج 231 پروازیں آپریشنل ہوں گی، جبکہ 72 منسوخ کر دی گئیں، 14 دن میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی منسوخ پروازیں 1811 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

کویت ایئر پورٹ سے 13 دن کی بندش کے بعد 2 پروازوں کی قاہرہ روانگی ممکن ہوئی ہے، کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 64 آپریٹ ہوں گی۔

لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 55 آپریشنل ہیں، جبکہ اسلام آباد سے مشرقِ وسطحیٰ کی آج کی 25 پرواز منسوخ کی گئی ہیں، 64 کی آمد و روانگی متوقع ہے، پشاور ایئرپورٹ سے 14 پروازیں منسوخ اور 8 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 24 پروازیں آپریشنل ہیں اور 2 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں۔