پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے مزید 60 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 14 ویں روز بھی جاری رہا۔
حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 13 افراد وطن پہنچے ہیں، تفتان بارڈرکے ذریعے 14 روز کے دوران مجموعی طور پر 3334 افراد واپس پہنچے ہیں۔
گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 47 افراد واپس وطن پہنچ چکے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 1381 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13 روز کے دوران مجموعی طور پر 4715 افراد وطن واپس پہنچے۔
پاکستانی حکام کے مطابق وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین، زائرین، مزدور اور ایرانی شامل ہیں۔