‏بغض مریم نواز میں کہاں تک گِرو گے؟ جھوٹے کا منہ کالا کرنا ہوگا: عظمیٰ بخاری

‏بغض مریم نواز میں کہاں تک گِرو گے؟ جھوٹے کا منہ کالا کرنا ہوگا: عظمیٰ بخاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ‏پہلے سی ایم مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سےمتعلق جھوٹ پھیلایا گیا اب ان کی فیملی سے متعلق من گھڑت خبریں بنائی جا رہی ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ جتنا زور جھوٹ بولنے پر لگایا جارہا ہے کاش اتنا عوام کی فلاح و بہبود کےلیے سوچا ہوتا تو شاید آج عوام آپ کے جھوٹ پریقین کرلیتی۔

یہ بھی پڑھیں:28 لاکھ شہریوں میں امدادی کارڈ تقسیم، 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آپ جھوٹ بولتے رہیں مریم نواز عوام کے فلاح و بہبود کےلیے نت نئے منصوبے لاتی جائیں گی اور لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی رہیں گی، اب کوئی مظلومیت، معصومیت، سیاسی انتقام کارڈ نہیں ، ‏جھوٹے کا منہ کالا اب کرنا ہوگا۔