امریکا ایران امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف

امریکا ایران امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن معاہدے کی تکمیل کے لیے سرگرم اقدامات میں مصروف ہے اور معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حتمی منظوری ملتے ہی امن معاہدے پر دستخط متوقع ہیں جبکہ معاہدے کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے سفارتی کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کاوشیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی اور مذاکرات مثبت نتائج کی جانب بڑھیں گے۔