سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

ضلعی حکام کے مطابق جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا جبکہ پولیس اور پی ایچ اے نے بھی اپنی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو جمع کرا دیں۔

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینارِ پاکستان فیملیز کی تفریح کا مقام ہے، اس لیے وہاں جلسہ مناسب نہیں، رپورٹ میں پولیس نے جلسے کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ایچ اے نے جلسے کے لیے 60 لاکھ روپے زرِ ضمانت جمع کرانے کی شرط بھی عائد کی تھی۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔