جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق

جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ساجد احمد اور ظفر احمد نامی دو سگے بھائی شامل ہیں جن کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں بلہڑ سے تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر تین مقتولین کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین جبکہ ایک کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چاروں پاکستانی اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مزید برآں جنوبی افریقہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔