پاکستان
خلاصہ
- ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس لائنز مال خانے میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج عنایت اللہ زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی اضافی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں، متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے ہیں۔