ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ای او سی کے مطابق 30 ستمبر تک خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں بھی بادل برسیں گے۔