پاکستان
خلاصہ
- ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات قبائلی روایات کے مطابق حل کریں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ان علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دیں گے جہاں ماضی میں کام نہیں ہوا، ماضی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد نے اپنے ہی لوگوں کو نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تمام علاقے اور لوگ برابر ہیں، میرٹ پر کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں سے صوبے کے 99 فیصد سکول فعال ہیں، کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ اور ملازمین کیلئے پنشن سکیم متعارف کرائیں گے، بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی اصلاحات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔