پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایرانی صدر کی جانب سے دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مجوزہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کی شمولیت بھی متوقع ہے، جو مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امتِ مسلمہ کا اتحاد عالمِ اسلام میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کی ضمانت ہے، اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔