پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے جدید بکتر بند گاڑیاں حساس علاقوں میں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق 10 بلٹ پروف اے پی سیز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور اہم مقامات پر موجود رہیں گی۔
سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پشاور کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی بکتر بند گاڑیاں ضرورت پڑنے پر بھجوا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کو دی تھیں۔