بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی طویل ملاقات، قانونی امور اور مقدمات پر مشاورت

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی طویل ملاقات، قانونی امور اور مقدمات پر مشاورت

جیل ذرائع کے مطابق وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی۔ ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جو ہائی کورٹ کے حکم پر اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی سے مختلف قانونی امور اور مقدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سردار لطیف کھوسہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آنکھ اور بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہے، تاہم ملاقات کے دوران وہ مستعد اور چاق و چوبند دکھائی دیئے۔