پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔