الیکشن نتائج میں ردوبدل کیس، سابق اسسٹنٹ کمشنر کی ضمانت منظور

الیکشن نتائج میں ردوبدل کیس، سابق اسسٹنٹ کمشنر کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ماجد ماکو کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن نتائج میں ردوبدل کیس میں ماجد ماکو کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

سزا کے خلاف ماجد ماکو نے ضمانت اور رہائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ سے رجوع کیا تھا، الیکشن نتائج میں ردوبدل کیس کی آئندہ سماعت 8 دسمبر کو مقرر کر کے فریقین کو طلب کر لیا گیا ہے۔