پاکستان
خلاصہ
- میہڑ: (دنیا نیوز) میہڑ میں گاؤں صلاح جتوئی کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ منور سیال، ساجد سیال اور عائشہ سیال شامل ہیں۔
حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا۔