علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں بچیکی سیدوالا روڈ پر تھانہ بڑا گھر کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تصادم کے دوران دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد قریب سے گزرنے والے ٹرک کی زد میں آ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔