علاقائی
خلاصہ
- لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
کلفٹن کالونی میں 52 سالہ زاہد کو اس کے چھوٹے بھائی نسیم نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا بچوں کی وجہ سے ہوا تھا۔ چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو گولیاں مار دیں جو موقع پر ہی دم توڑ گیا اور چھوٹا بھائی فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئےچھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔