فیصل آباد: انڈر پاس کی تعمیر کے دوران نہر میں پڑنے والا شگاف پر کر دیا گیا۔

فیصل آباد: انڈر پاس کی تعمیر کے دوران نہر میں پڑنے والا شگاف پر کر دیا گیا۔
عبد اللہ پور کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس کا کام جاری تھا کہ اچانک نہر کا کنارا ٹوٹ گیا جو بیس فٹ چوڑے شگاف میں تبدیل ہو گیا۔ انڈر پاس تعمیر کا کام کرنے والے چار مزدور بھی پانی میں گر گئے، ان کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ انہار، ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس کی مدد طلب کر لی۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بھی شگاف پر کرنے کا کام کیا اور رات گئے شگاف پر کر لیا گیا۔