علاقائی
خلاصہ
- لاہور(دنیا نیوز) لاہور میں مسلسل بارش کے باعث 70 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی بند ہو گئی ہے۔
آج صبح سے جاری بارش نے لیسکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ ستر سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے بادامی باغ ،مینار پاکستان ،سبزہ زار ،جوہر ٹاون ،فتح گڑھ ، سکھ نہر ،باغبانپوہ ،مغل پورہ ،صدر ،شالیمار ،مصری شاہ ،کینال روڈ، شمع ،مزنگ ،اقبال ٹاؤ ن کے نیلم ،سکندر ،ایبک ،نرگس بلاک سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی تھمتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دے گا۔