فیصل آباد:انڈر پاس تعمیر کا ایک مزدور تا حال لاپتہ،لواحقین کا احتجاج

فیصل آباد:انڈر پاس تعمیر کا ایک مزدور تا حال لاپتہ،لواحقین کا احتجاج
عبداللہ پور میں بننے والے پہلے انڈر پاس کی تعمیر جاری تھی کہ جمعہ کی رات 10 بجے افسوناک واقعہ پیش آیا ۔انڈر پاس کے قریب سے گزرنے والی نہر میں پانی چھوڑا گیا تو پانی کے تیز بہاؤ نے انڈر پاس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا پول کھول دیا۔ چار افراد بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں تین کو تلاش کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کیلئے مشینری تو منگوائی گئی لیکن اس کا استعمال دو روز بعد کیا گیا۔