لاہور: مفت میٹرو بس سروس ختم، کرایہ آج سے 20 روپے ہو گا

لاہور: مفت میٹرو بس سروس ختم، کرایہ آج سے 20 روپے ہو گا
میٹرو بس کے مسافروں کو آج سے 20 روپے کرایہ اد ا کرنا ہو گا۔ میڑو بس سروس کی افتتاحی تقریب پر پنجاب حکومت نے ایک ماہ تک فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مفت سفر ہونے کی وجہ سے مسافروں کے رش اور بدنظمی کے باعث ٹکٹ لاگو کرنے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ گجومتہ سے شاہدرہ ٹاؤن تک مسافر وں کو 20 روپے کرایہ اداکرنا ہو گا۔