لاہور، ایم این اے کشمالہ طارق کا ڈرائیور قتل، ملزم گرفتار

لاہور، ایم این اے کشمالہ طارق کا ڈرائیور قتل، ملزم گرفتار
ایم این اے کشمالہ طارق کے ڈرائیور مصطفی اور اس کے بہنوئی طارق کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران مصطفٰی کے بہنوئی طارق نے چھریوں کے وار سے مصطفی کو شدید زخمی کر دیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔