علاقائی
خلاصہ
- لاہورکےعلاقےٹمبرمارکیٹ میں جوتے بنانےوالی فیکٹری کے تہہ خانے میں گیس پھیلنےسے بارہ مزدور بے ہوش ہو گئے۔
راوی روڈپرواقع ٹمبرمارکیٹ میں جوتےبنانےوالی فیکٹری کےتہہ خانےمیں رات گئےزہریلی گیس بھرگئی جس سےوہاں سوئے بارہ مزدوروں کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیوٹیموں نےمتاثرہ مزدوروں کومیو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نےتمام مزدوروں کوفوری طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا۔ ابتدائی طور پر یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ تہہ خانےمیں زہریلی گیس کہاں سےآئی۔