لاہور: غیرقانونی طور پر غیر ملکی ادارے کی کتابیں چھاپنے والا ملزم گرفتار

لاہور: غیرقانونی طور پر غیر ملکی ادارے کی کتابیں چھاپنے والا ملزم گرفتار
نیو انار کلی پولیس کے مطابق عمران سلیم عرصہ دراز سے پرنٹنگ پریس میں بین الاقوامی ادارے کے نام سے غیر قانونی طور پر کتابیں چھاپ کر پشاور کے راستے افغانستان اسمگل کر رہا تھا۔ پولیس نے محکمہ تعلیم کی نشاندہی پر پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا اورمُلزم عمران سلیم کو گرفتار کر کے گیارہ ہزار کتابیں برآمد کر لیں۔ مُلزم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کتابوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور یہ آرڈر پر چھاپی جاتی تھیں۔