علاقائی
خلاصہ
- لاہور کے علاقہ انارکلی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے حافظ آباد کے تاجر کو ہلاک کر دیا اور پچاس لاکھ روپے لوُٹ کر فرار ہو گئے۔
حافظ آباد کا منی چینجر عامرغیرمُلکی کرنسی کی تبدیلی کے لئے لاہور آیا اور مبینہ طور پر پچاس لاکھ روپے کی رقم تبدیل کروا کر رکشہ پر ریگل چوک سے لاری اڈہ واپس جارہا تھا کہ جی پی او چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے رکشہ روکا اور رقم کا مُطالبہ کیا۔ عامر نے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کر کے عامر کو زخمی کیا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔