سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ریگولر نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری

سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ریگولر نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری

پشاور (دنیا نیوز ) پشاور ہائیکورٹ نے سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ریگولر نہ کرنے پر محکمہ تعلیم کو نوٹس جاری کر دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صوابی سے تعلق رکھنے والی سبجیکٹ سپیشلسٹ عالیہ ذاکر کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی ۔ فضل شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ میںموقف اپنایا گیا ہے کہ اسے 2008 ء میں دیگر 270 اساتذہ کے ساتھ بھرتی کیا گیا تھا جبکہ اسے چھ ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر لیا گیا ۔ 2009 ء میں صوبائی حکومت نے سب ملازمین کو تو ریگولر کیا تاہم اسے ریگولر نہیں کیا گیا دو رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو وضاحت کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور سماعت ملتوی کر دی ۔