بارکھان میں پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد ریلی

بارکھان میں پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد ریلی

بارکھان سے رکھنی تک نکلنے والی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کی، ریلی میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء سارے راستے پاکستان اور فوج کی حمایت میں نعرے بازی کرتے رہے۔

ریلی کے اختتام پرجلسے کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن، اس کے دفاع میں بارکھان کے لوگ صف اول میں ہوں گے، فوج کے جوان ہمارے مال و جان کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کررہے ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ بارکھان کے لوگ پوری قوت کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صوبائی وزیر نے شرکاء سے پاک افواج کی حمایت کا عہد بھی لیا۔