فیصل آباد انتظامیہ کے اقدامات محض ریٹ لسٹیں جاری کرنے تک محدود

فیصل آباد انتظامیہ کے اقدامات محض ریٹ لسٹیں جاری کرنے تک محدود

آلو کی قیمت 20 روپے مقرر لیکن مارکیٹ میں 30 روپے سے زائد طلب کئے جانے لگے، پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ مارکیٹ میں 70 روپے میں فروخت ہونے لگا تاہم شملہ کی سرکاری قیمت 140 جبکہ مارکیٹ میں 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

شلجم کی سرکاری قیمت 26 ہے لیکن مارکیٹ میں 40 روپے میں دستیاب ہو رہی ہے، امرود کی سرکاری قیمت 120 لیکن مارکیٹ میں 250 میں دستیاب۔

گولڈن سیب کا ریٹ 270 جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کینو کی سرکاری قیمت 130 جبکہ مارکیٹ میں 500 سے زائد میں فروخت جاری ہے۔

سٹابری کی سرکاری قیمت 450 جبکہ مارکیٹ میں قیمت 1000 سے تجاوز کرگئی۔