علاقائی
خلاصہ
- خانپور مہر: (دنیا نیوز) گاؤں شربت جسکانی کے قریب ویگن میں اچانک آگ لگ گئی جس میں جھلس کر ایک ہندو خاتون ہلاک، 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے ویگن میں آگ بھڑک اٹھی، ویگن میں ہندو برادری کے 22 مسافر سوار تھے۔
ویگن خانپورمہر سے ڈہرکی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک ہندو خاتون جھلس کر جاں بحق، 9 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں تشویشناک حالت میں گمبٹ ریفر کیا گیا۔