علی پور: ٹرالر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

علی پور: ٹرالر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

34 سالہ محمد شاہد ہائی ایس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر کے نیچے آ گیا، ٹرالر کے پچھلے ٹائر تلے آجانے کے سبب موٹر سائیکل سوار کی دونوں ٹانگیں اور نچلا پیٹ بری طرح کچلا گیا۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول کو حادثہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیمز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیمز نے ڈیڈ باڈی کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جلد حقائق معلوم کر لئے جائیں گے۔