علاقائی
خلاصہ
- خان پور: (دنیا نیوز) ٹکٹ اور سیٹ بکنگ ہونے کے باوجود خیبر میل ڈاؤن سے مسافروں کو چلتی ٹرین سے اتار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ مرد، خواتین اور بچے ریلوے سٹیشن پر بے یار و مددگار پھرتے رہے، مسافروں نے بتایا کہ پولیس اہلکار اور ٹرین گارڈ نے ٹکٹ دیکھنے سے انکار کیا اور دھکے دے کر ٹرین سے اتار دیا۔
متاثرہ مسافروں کے مطابق ٹکٹ بکنگ ہونے کے باوجود انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی، جب ریلوے نے ٹکٹ اور سیٹ بکنگ کی تھی تو متعلقہ بوگی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔
متاثرہ مسافروں نے ریلوے حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔