علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کے باعث منی ٹرک بے قابو ہوگیا، ڈرائیور نے اپنی لاپرواہی سے سڑک پر موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو روند ڈالا۔
ڈرائیور کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور شہباز کو گرفتار کر لیا۔