اوچ شریف: آندھی کے باعث ریسٹورنٹ کی بانسوں سے بنی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

اوچ شریف: آندھی کے باعث ریسٹورنٹ کی بانسوں سے بنی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے بعد نیچے بیٹھے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، ہیڈ انجری کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے، یہ افسوسناک واقعہ کے ایل پی روڈ پر پل للو کے قریب پیش آیا۔